طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امارات اسلامی لڑکیوں کی تعلیم کےخلاف نہیں ہے، افغانستان ایک اسلامی ملک ہے جس میں خواتین کے حقوق کے معاملے میں افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں لاکھوں بچیاں پرائمری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔
تعلیم، اعلیٰ تعلیم، عوامی صحت اور داخلہ کی وزارتوں میں خواتین کام کر رہی ہیں، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دیگر مسائل حل کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امارت اسلامی دوحا معاہدے کی پاسداری پر عمل پیرا ہے، کسی کو بھی افغان سرزمین امریکا یا کسی اور ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ ہماری پالیسی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
Comments are closed.