انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی آبادی کا پانچواں حصہ ورکنگ ویمن پر مشتمل ہے لیکن خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی کا سامنا رہتا ہے۔
وفاقی وزير برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کہتی ہیں کہ خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہی کی مہم چلائيں گے۔
ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر نائمہ انصاری نے کہا کہ خواتین کی قابلیت کو مردوں سے کم سمجھنا بھی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
Comments are closed.