اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم اور پروگریسیو تھاٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ’خواتین کا میڈیا میں کردار‘ کے عنوان سے ایک ویبینار منعقد کیا گیا۔
ویبینار کے منتظمین میں پی پی پی گلف مڈل ایسٹ کے صدر اور او پی یو ایف کے چیئرمین میاں منیر ہانس اور پروگریسیو تھاٹس انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سیف اللہ سیفی تھے۔ نظامت کے فرائض معروف شاعرہ عائشہ شیخ عاشی نے انجام دیے۔
ویبینار میں معروف خواتین و مرد صحافیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں عاصمہ شیرازی، منیزے جہانگیر، منزہ صدیقی، سہیل وڑائچ، امبر شمسی، اعزاز سید، خالد حمید فاروقی، نادیہ نقی، سیف اللہ سیفی، میاں منیر ہانس اور عائشہ شیخ شامل تھے۔
مقررین نے میڈیا میں خواتین کے مسائل، مستقبل میں ان کے کردار اور صلاحیتوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔
مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کی عزتِ نفس اور انہیں میڈیا میں برابری کے اصول پر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شرکا نے میڈیا میں آنے کی خواہش مند خواتین کو مشورہ دیا کہ اس میدان میں آنے کے لیے انہیں ہر قسم کے مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔
خواتین مقررین نے اُن مردوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جو ہر میدان میں خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہیں۔
Comments are closed.