جنرل سیکریٹری ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن زہرہ خان نے کہا ہے کہ خواتین ورکرز کو سماجی، معاشی اور سیاسی محاذوں پر مسائل کا سامنا ہے۔
کراچی پریس کلب میں محنت کش عورت ریلی کے شرکاء نے پریس کانفرنس منعقد کی۔
جنرل سیکریٹری ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن زہرہ خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ورکرز کو سماجی، معاشی اور سیاسی محاذوں پر مسائل کا سامنا ہے۔
زہرہ خان نے کہا کہ اپنے حقوق کے لئے آخری فتح تک جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ محنت کش عورتوں کے ساتھ زیادتیاں ہوتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کورونا میں مردوں کی نوکریاں ختم ہونے پر عورتوں پر تشدد ہوا۔ طبقاتی لڑائی کیلئے مردوں کا ساتھ ضروری ہے۔ معاشرے میں ایک بات پیدا کردی گئی ہے کہ عورت فیصلے نہیں کرسکتی۔ کوئی عورت اپنے حقوق کی بات کرے تو اس پر الزامات لگا دیے جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کسی ایک جنس کا استحصال نہ کیا جائے۔
Comments are closed.