پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں 199 ارکان کی جانب سے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد واپسی پر بس میں جشن منایا۔
عظمیٰ بخاری نے بس کی ویڈیو شیئر کی جس میں ’شیر آیا‘ گانا چل رہا ہے اور ن لیگ کی خواتین رہنما جیت کا جشن منا رہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں لیگی رہنما نے لکھا کہ ’ہوٹل واپسی پر حمزہ شہباز شریف کی جیت کی خوشی میں جشن۔‘
ساتھ ہی انہوں نے ’حمزہ شہباز‘ ’پنجاب اسمبلی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پہلے 6 اپریل کو ہونے والا اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا اعلامیہ جاری کیا اور پھر رات دیر گئے اجلاس کی تاریخ دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے 6 اپریل کی۔
پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور کی ۔
قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز نے حمزہ شہبازکو گلے لگاکر مبارکباد دی، اس دوران مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔
Comments are closed.