سیاسی اجتماعات میں شریک خواتین سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا۔
کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جلسے ہوتے ہیں، وہاں خواتین بھی آتی ہیں، تقاریر سنتی ہیں اور چلی جاتی ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسوں میں دھمال یا ناچ گانا نہیں ہوتا، یہ پاکستان کا کلچر نہیں ہے کہ اس طرح سے کام کیے جائیں۔
گزشتہ ماہ وطن واپسی پر مینارِ پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھی نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کارکنوں کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ کہے تھے جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments are closed.