وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا یکے بعد دیگرے پیش آنے والے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات سے متعلق کہنا ہے کہ خواتین سے بدسلوکی اور دست درازی کے واقعات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات پولیس نے مزید 26 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، خاتون سے بدسلوکی واقعہ کے حوالے سے 407 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 92 افراد کو گرفتار اور باقی کو چھوڑ دیا گیا ہے، بزدار حکومت ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو نشان عبرت بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل رکشہ میں خاتون کے ساتھ بد تمیزی واقعہ پر کام جاری ہے، مقدمے میں ہونے والی پیش رفت سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
Comments are closed.