ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین ایم این ایز کو ترقیاتی اسکیموں اور بجٹ میں کچھ نہیں ملے گا۔
پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران شیریں مزاری، غزالہ سیفی اور دیگر کے بولنے پر وزیراعظم برہم ہو گئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے بلیک میل نہ کیا جائے، کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں، ہمیں بھی ترقیاتی بجٹ دیا جائے۔
ایم این اے غزالہ سیفی نے مطالبہ کیا کہ کراچی پیکیج میں بھی خواتین کو نمائندگی دی جائے، کراچی کے عوام نے آپ کو ووٹ دیا، باشعور شہری آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
غزالہ سیفی نے کہا کہ کراچی والوں نے آپ کا ساتھ دیا ہے ہمیں اپنے حلقوں کے مسائل کے حل میں مدد دی جائے، ہمیں بھی اپنےحلقوں میں کام کرنے ہیں۔
Comments are closed.