کپتان ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم نزاکت خان کا کہنا ہے کہ میرا خواب تھا پاکستان کی طرف سے کھیلوں، پھر میں ہانگ کانگ منتقل ہوگیا، اب ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتا ہوں اور یہ ہی میری ٹیم ہے۔
کپتان نزاکت خان نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے لیے ہم سب بہت پُرجوش ہیں، میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں دوسری بار کھیل رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ میں اچھا کھیلیں گے، بابر اعظم اس وقت کرکٹ کا بڑا ستارہ بننے جا رہا ہے۔
کپتان نزاکت خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم تسلسل سے پرفارم کر رہے ہیں اور کپتانی میں ذمےداری لیتے ہیں، میں بھی بیٹنگ اور کپتانی میں بابر اعظم کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
کپتان ہانگ کانگ نے مزید کہا کہ مجھے بولنگ میں شاہین آفریدی پسند ہیں جیسی وہ بولنگ کرتے ہیں وہ شاندار ہے۔
Comments are closed.