آپ لوگوں نے اپنے بڑوں سے یہ بات تو اکثر سنی ہوگی کہ اگر اپنے خوابوں کو پورا کرنا ہوتو ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیاررہنا چاہیے۔
ایسا ہی کچھ ایک بھارتی نوجوان نے عملاََ کر کے دکھا دیا ہے، اس نوجوان کا خواب تھا کہ اس نے ایک ہیوی بائیک خریدنی ہے۔
بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والا اس نوجوان کا خواب جو بائیک خریدنا تھا اس کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے زائد تھی۔
اس نوجوان نے اپنے اس خواب کو ہر ممکن پورا کرنے کی کوشش کی اور ایک ایک روپیہ جمع کرنا شروع کیا اور بالآخر وہ 3 سال میں اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
وہ اپنے جمع کیے ہوئے سکوں کو ایک وین میں لاد کربائیک کے شو روم لے کر پہنچااور پھران سکوں کو ٹرالی کی مدد سے شو روم کے اندرمنتقل کیا گیا۔
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سکوں کو خود اس نوجوان نے اپنے 4 دوستوں اور شو روم کے 5 ملازمین کی مدد سے گنتی کیااور سکوں کی گنتی میں 10 گھنٹے لگے۔
اس حوالے سے بائیک شوروم کے مالک کا کہنا تھا کہ ’وہ اتنی بڑی تعداد میں سکے لینے سے ڈر رہا تھا لیکن نوجوان کے شوق نے اسے مجبورکردیا کہ وہ سکوں کی شکل میں یہ ڈھائی لاکھ روپے قبول کرلے‘۔
Comments are closed.