بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان

خلیج بنگال میں 25 سے 26 اگست کو ہوا کا کم دباؤ بننےکا امکان ہے تاہم کراچی میں بارش کا امکان کم ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 25 سے 26 اگست کو ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بنے گا جس کے بعد ہوا کا کم دباؤ 28 سے 29 اگست کو وسطی بھارت سے ہوتا ہوا راجستھان پہنچے گا۔

سردار سرفراز کے مطابق راجستھان پہنچے کے بعد ہی سسٹم کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکے گا، تاہم 31 اگست کو مشرقی سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ کراچی میں یکم اور 2 ستمبر کو بارش کا امکان قدرے کم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.