وفاقی شریعت عدالت نے خلع سے متعلق بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ خلع پر بیوی کو وصول شدہ حق مہر 100 فیصد واپس کرنا ہوگا۔
چیف جسٹس نور محمد مسکان زئی، جسٹس سید محمد انور، جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے سماعت کی اور وفاقی شریعت عدالت نے فیصلہ شیخ محمد اقبال بنام حکومت پنجاب کیس میں سنایا۔
وفاقی شریعت عدالت کا فیصلہ چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی نے تحریر کیا، 28 صفحات پر مبنی فیصلے میں کہا گیا ایڈووکیٹ پنجاب نے درست معاونت فراہم نہیں کی۔
پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کی 2 دفعات کو قرآن و سنت اور وفاقی قانون سے متصادم قرار دیتے ہوئے غیر شرعی قرار دے دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خلع کی صورت میں بیوی کو حق مہر کا 25 فیصد واپس کرنے کا قانون غیر شرعی ہے۔
عدالت نے پنجاب فیملی کورٹ ایکٹ کی دفعہ 10 کی ذیلی دفعات 5 اور 6 غیر شرعی قرار دیں، جس کے تحت خلع پر شوہر غیر ادا شدہ حق مہر کا 25 فیصد بیوی کو ادا کرنے کا پابند تھا۔
وفاقی شرعی عدالت نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں فیصلے کے مطابق قانون میں ترمیم کی ہدایت کی۔
اسلم خاکی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصلے کے تحت پنجاب میں بھی خلع لینے والی خواتین کو 100 فیصد حق مہر واپس کرنا ہوگا۔
Comments are closed.