چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پاکستانی سفارتکار کے مکتوب سے متعلق نئی کہانی سامنے لے آئے۔
میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سفارتی مکتوب اُس وقت وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چھپایا جارہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حلق میں انگلی ڈال کر یہ مکتوب نکلوایا ہے، یہ سفارتی مکتوب کس نے چھپایا؟ یہ بات مجھ سے زیادہ صحافی جانتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما سفارتی مکتوب چھپانے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے سے متعلق سوال ٹال گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری حکومت کی توانائیاں سازش کا مقابلہ کرنے میں صرف ہو رہی تھیں، اس وقت محاسبہ کرنا ممکن نہیں تھا اور محاسبہ کیا جاتا تب بھی ملوث لوگوں کو چُھڑا لیا جاتا۔
Comments are closed.