صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 28 مئی 2023ء کو یومِ تکبیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال قبل بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی تجربات کیے، یہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر تھے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جوہری صلاحیت کا حصول واقعی ایک قابلِ ذکر کارنامہ تھا اور قوم اس شاندار کارنامے کے لیے اپنے نامور انجینئرز اور سائنسدانوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
صدرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں اورانجینئرز نے مختصر عرصے میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنا دیا۔
Comments are closed.