طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے طالبان حکومت کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت مغربی دنیا سے رابطے میں ہیں۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ نائن الیون کو طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری کا کوئی پروگرام نہیں تھا، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ بیس سال پہلے بھی امریکا سے کہا تھا کہ نائن الیون میں کوئی افغان شامل نہیں ہے، اس وقت طالبان حکومت نے نائن الیون کے حملوں کی مذمت بھی کی تھی، ہم نے ان حملوں کے اصل مجرموں کو بےنقاب کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی تھی۔
Comments are closed.