ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

خطرہ ہے اگر احتجاج شروع ہوا تو کون روکے گا؟ فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گیا تو اس انتشار کو کون روکے گا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ  ٹیکنوکریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.