پشاور پولیس کو مطلوب خطرناک افغانی گروہ کے 2 ملزمان اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ سے فرار ہوگئے اور پولیس دیکھتی رہ گئی۔
آئی جی اسلام آباد نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او گولڑہ عاصم غفار کو معطل کردیا، واقعے کی ایف آئی آر تھانہ گولڑہ میں درج کی گئی۔
پشاور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب افغان گروہ کے دو کارندوں میں سے ایک کی طبیعت بدھ کی رات دوران حراست خراب ہوئی تو اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی پولیس دونوں ملزمان کو پرائیویٹ گاڑی میں ہتھکڑیاں لگاکر اسپتال کے لیے چل پڑی۔
ملزمان نے میڈیکل ہسٹری گھر میں ہونے کا کہا تو ملزمان کے اڈے یعنی انہی کے گھر جاپہنچے، ملزمان نے ہوشیاری دکھائی گھر میں داخل ہوئے کنڈی لگائی اور پولیس کو باہر ہی چھوڑکر خود بیرونی خفیہ راستے سے فرار ہوگئے۔
ملزمان کے گارڈ قانون کے رکھوالوں کو وفاقی دارالحکومت میں ہی جان سے مارنے کی دھمکیاں لگاتے رہے۔
آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور ایس ایچ او گولڑہ کو معطل کردیا۔
Comments are closed.