بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خطاب کے دوران مریم نواز کی زبان لڑکھڑا گئی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خطاب کے دوران زبان لڑکھڑا گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز شیئر کی جانے لگیں۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کبھی ان کی زبان لڑکھڑائی، کبھی انہوں نے کسی کی نقل میں کچھ کہا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر من چلوں کو نیا مشغلہ ہاتھ آگیا۔

مریم نواز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سب اسکینڈلز کا باپ ہے یہ اسکینڈل اس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں ۔

اپنے خطاب میں  مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سن لو، تمہیں اب بچانے کوئی نہیں آئے گا، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں، بڑی رعونت سے کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے، آج خود ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا قافلہ میری اور حمزہ شہباز کی قیادت میں نکلے گا، یہ قافلہ نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو کی تحریک کو عزت دلوانے جارہا ہے، جی ٹی روڈ کا کل یہ سفر نواز شریف کے ترقی کے دور میں واپس لے کر جائے گا۔

ان کا کہنا تھا  کہ کارکنوں نے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا، کارکن مشکل حالات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے، یہ روز کہتا ہے میرے پاس بڑے پتے ہیں تمہارے پتے خزاں کی طرح جھڑ چکے ہیں، تمہارے پاس صرف ایک ٹرمپ کا پتہ ہے، تم اب استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہتا ہے عوام اس کیلئے گھروں سے نکلیں، عوام ضرور نکلیں گے لیکن تمہیں گھر بھیجنے کیلئے، نیازی ابھی تک بیٹھا ہے لیکن پارٹی کے لوگ ایک ایک کر کے چلے گئے، نواز شریف کی کامیابی کا سہرا ن لیگ کے کارکنوں کو جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.