منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

خضدار: وٹہ سٹہ کی شادی، 5 سالہ بچی کا نکاح، پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا

بلوچستان کے علاقے خضدار میں وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی جہاں 5 سال کی بچی کا 12 سال کے لڑکے سے نکاح کردیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ خضدار کے علاقے کٹھان کی اس بچی کو سسر کے گھر سے بازیاب کر کے والد کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی کی سزا 2 سال اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی بچی کے والد کی درخواست پر کی گئی۔

والد نے درخواست میں کہا کہ وٹہ سٹہ میں صرف بچی کے نکاح کی بات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نکاح کے بعد بچی کا سسر اسے زبردستی رخصت کر کے لے گیا تھا۔ 

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے دولہا کے والد سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق کم عمر بچوں کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.