جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

صوبۂ بلوچستان کے شہر خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.