جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

خصوصی افراد کیلئے سہولتوں کی عدم فراہمی: درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دی گئی

کاروباری اور سرکاری عمارتوں میں خصوصی افراد کے لیے سہولتوں کی عدم فراہمی کے کیس کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی۔

جسٹس انوار حسین نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ اسی نوعیت کے کیسز جسٹس جواد حسن سن رہے ہیں تو مناسب ہے کہ یہ کیس بھی جسٹس جواد حسن کے روبرو سماعت کے لیے پیش کیاجائے۔

درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی عمارتوں میں خصوصی افراد کے لیے سہولتیں موجود نہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت معاشرے کے خصوصی افراد کو سہولتوں کی فراہمی کا حکم دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.