سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے تحریک انصاف سے دوری اختیار کرلی، انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا تھا اداروں کے ساتھ محاذ آرائی نقصان دہ ہوگی۔
خسرو بختیار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی ممبر شپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت بھی سال پہلے چھوڑ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کیا کہ پی ٹی آئی کے فلسفے سے دور ہوجاؤں۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میرا 25 سال کا تجربہ، مقامی، صوبائی اور قومی منصوبوں کے فرائض ادا کرنے پر محیط ہے، مجھے یقین ہے اب پاکستان کا مستقبل تقسیم اور محاذ آرائی کی سیاست میں ہرگز نہیں ہے۔
Comments are closed.