پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی رہائش گاہ پر رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا ، ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق خرم شیر زمان گھر پر موجود نہیں تھے۔
رات گئے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے گھر پر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ پہنچی۔
ترجمان کے مطابق گھر پر 3 پولیس کی موبائل میں 2 درجن سے زائد اہلکار موجود تھے، چھاپے کے وقت خرم شیر زمان گھر پر موجود نہیں تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار بغیر سرچ وارنٹ کے خرم شیر زمان کے گھر میں داخل ہوئے۔
دوسری جانب خرم شیر زمان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پولیس چوتھی مرتبہ گھر آئی ہے، سات مہینے سے اپنے گھر والوں سے دور ہوں۔
Comments are closed.