جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خرم شہزاد کی انجری کے بعد شاہین آفریدی کا ورک لوڈ کم کرنے کا فیصلہ

دورہ آسٹریلیا میں فاسٹ بولر خرم شہزاد کی انجری کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے شاہین شاہ آفریدی کا ورک لوڈ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ خرم کے متبادل کے طور پر دوسرا بولر فی الحال آسٹریلیا نہیں بھیجا جارہا۔

فاسٹ بولر خرم شہزاد پرتھ ٹیسٹ کے دوران پسلی میں فریکچر کا شکار ہوکر سیریز سے آؤٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ تشویش کا شکار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ میلبرن ٹیسٹ سے قبل شاہین آفریدی پر زیادہ بولنگ کا بوجھ نہ ڈالا جائے اور یہی وجہ تھی کی جمعرات کو پریکٹس سیشن میں ان سے بولنگ نہیں کروائی گئی۔

جمعہ سے شروع ہونیوالے دو روزہ میچ میں بھی شاہین آفریدی سے محدود بولنگ کروائی جائے گی تاکہ میچ کیلئے ان کو فریش رکھا جاسکے۔

دوسری جانب خرم شہزاد کے انجری ی وجہ سے سیریز سے باہر ہونے کے بعد فی الحال ان کے متبادل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.