پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

خرم دستگیر نے چنیوٹ اور پینسرہ میں گرڈ اسٹیشنوں کا افتتاح کردیا

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے چنیوٹ میں 220 میگا واٹ گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں خرم دستگیر نے کہا کہ 4 سال ملکی ترقی کو ایک ملک دشمن ٹولے نے روکے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو اسی ترقی کے موٹروے پر ڈال رہے ہیں، جس کا آغاز نواز شریف نے 2013ء میں کیا تھا۔

ادھر فیصل آباد میں خرم دستگیر نے17 ارب کی لاگت کے 500 کے وی پینسرہ گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ترسیل بہتر ہوگی، گرڈ اسٹیشن سے 3 ماہ میں ایک ارب 20 کروڑ کے لائن لاسز میں کمی آئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ترقی کا سفر ایک فسادی فتنہ کی وجہ سے 4 سال رکا رہا اب وہ چل پڑا ہے، جو منصوبے رکے ہوئے تھے، ان کو دوبارہ چلایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو کہتا رہا کیا ہم غلام ہیں، اس کی آڈیو آئی کہ امریکا کا نام نہ لیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.