منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

خراب کارکردگی کے باوجود بھی مداح کرکٹرز کو سپورٹ کرنے پہنچ گئے

مایوس کن پرفارمنس کے باوجود بھی فینز نے قومی کرکٹرز کی سپورٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے جذبے سے ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

سڈنی میں پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیم کے لیے منعقدہ استقبالیے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

سڈنی اولمپک پارک میں ہونے والی تقریب میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی گھل مل گئے۔

پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی، دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے فینز کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی دیے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ اب بھی امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا سے بھارت کی شکست کے باوجود کیا ٹیم پاکستان کے ایونٹ سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات ہیں؟

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے استقبالیہ کا اہتمام نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے کیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ جمعرات کو سڈنی میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.