وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست کے سامنے منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔
ارکان پنجاب اسمبلی محمد شفیق اور نذیر بلوچ نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔
وزیراعلی عثمان بزدارنے کہا کہ پروپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، مخالفین صرف پوائنٹ اسکورنگ کرنے میں مصروف ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں اراکین اسمبلی، وزراء اور پارٹی کارکنان سے بھی ملاقات کی اور اُن کے مسائل سنے۔
عثمان بزدار نے دوران ملاقات کہا کہ کارکنان سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، پنجاب کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گڈ گورننس اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، کسی کا ناجائز کام کیا نہ کسی کو کرنے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کو انتظامی لحاظ سے تقسیم کریں گے اور نئے اضلاع بنائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لاہور کے منصوبوں کیلئے وسائل کی کوئی کمی آڑے نہیں دی جائے گی۔
Comments are closed.