خدا کے انمول تحفے ’ماں‘ سے محبت کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔
دنیا کے ہر کونے میں آج تمام عمر کے لوگ اپنی ماؤں سے مختلف انداز میں بھرپور محبت کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
اس دن کو منانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ماں کی عظمت و اہمیت کو محض ایک دن تک محدود کر دیا جائے کیونکہ اس ہستی نے بھی صرف ایک دن ہمارا خیال نہیں رکھا بلکہ ماں بچوں کے جوان ہونے اور شادی شدہ ہونے کے بعد بھی اپنے بچوں اور بچوں کے بچوں کا خیال رکھتی چلی آتی ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال مئی کے دوسرے ہفتے میں اتوار والے روز یہ دن منایا جاتا ہے۔
Comments are closed.