ایشیا کپ 2023 میں اتوار کے روز ہونے والے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ میں فاسٹ بالر نسیم شاہ کی بھارتی دیوانی، کھلاڑی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے پہنچ گئی۔
گزشتہ روز ہونے والا پاک بھارت بارش میچ کی نذر ہوگیا جو تاحال شروع نہ ہوسکا، تاہم دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ اس صورتحال سے مایوس نظر آرہے ہیں لیکن ان کا جوش و ولولہ دیدنی ہے۔
ایسی ہی ایک پاکستانی تیز رفتار بالر نسیم شاہ کی بھارتی مداح کھلاڑی کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہیں۔
گزشتہ روز بارش کے باعث میچ معطل ہوا تو ہار جیت کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی شائقین کو پویلین سے گھر لوٹنا پڑا، گھر واپس جاتے ان شائقین میں سے ایک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا‘۔
بھارتی مداح نے کہا کہ نسیم شاہ کی ریلز بھارت میں بھی کافی مشہور ہیں، میرا نہیں خیال کہ کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گنا ہ ہے، نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی صرف بھارت پاکستان یا برطانیہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست کی ان کا پیغام نسیم شاہ تک پہنچا دیں کہ ان کی ان سے ملاقات ہوجائے۔
میڈیا نمائندے نے سوال کیا کہ اگر نسیم شاہ سے ملاقات ہوگئی تو کیا کہیں گی، جس پر مداح نے نسیم شاہ کی خوبصورتی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے اور کہا کہ ’خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔
گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.