اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مختلف مالیت کے ختم کیے گئے پرائز بانڈز کی ان کیشمنٹ کے لیے 7 ماہ کی نئی مہلت دے دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 75,00، 15,000، 25,000 اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز گزشتہ عرصے میں ختم کر دیے تھے، ان پرائز بانڈ کو انکیشمنٹ، تبدیلی یا بینک اکاؤنٹس میں جمع کروانے کی تاریخ 23 مارچ 2022 تک تھی، یہ تاریخ گزرنے کے بعد کیسے پرائز بانڈ رکھنے والے سیکڑوں شہری اپنے سرمائے سے محروم ہو رہے تھے۔
اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق تاریخ ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کے پاس اس طرح کے پرائز بانڈ موجود تھے، جن کی انکیشمنٹ نہیں ہو پا رہی تھی۔
ایسے شہریوں کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بند کیے گئے پرائز بانڈز اب آئندہ 7 ماہ کے دورانیے میں تبدیل یا کیش کروائے جا سکتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ختم کیے گئے مختلف مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل کروانے کی اب آخری تاریخ 30 جون 2023 تک ہے۔
Comments are closed.