صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں نبیﷺ کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔
کراچی کے باغ جناح میں عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کے موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں شریک ہونا شرف کی بات ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام کارکنان کی طرف سے کارکن کی حیثیت سے یہاں آیا ہوں۔
جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبد الکریم عابد نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ختم نبوت کے لیے قربانیاں دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اندرون اور بیرون ملک سازشیں ہو رہی ہیں کہ ختم نبوت کا قانون ختم کردیا جائے۔
Comments are closed.