سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خبر کے بجائے چینی کی قیمتوں کو روکا جائے۔ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی چینی عمران خان کے دور حکومت میں فروخت ہورہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد چیزیں مزید مہنگی ہوئیں، چینی 25، گھی اور تیل 40 روپے کلو مہنگے ہوئے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی بڑھنے کی باتیں درست نہیں، خبر کے بجائے چینی کی قیمتوں کو روکا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کی باتیں بالکل غلط ہیں، آپ حقائق کو روک نہیں سکتے۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ جب سے عمران خان نے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا، حقیقت اس کے برعکس ہے، 2 سے 3 روز میں چینی کی قیمت میں 25 روپے اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر ہفتےکنزیومر پرائس کی فہرست جاری کرنےکا فیصلہ کیا، پاکستان میں اشیاء خورونوش کی قیمت میں ایک ہفتے میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا، جسے عمران خان سبوتاژ کررہے ہیں۔
Comments are closed.