جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

خبردار کرتا ہوں عمران نیازی معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آجائے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پارلیمانی نظام جمہوریت پر حملےکی تیاریاں کر رہا ہے، خبردار کرتا ہوں عمران نیازی معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آجائے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملکی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہر مذموم سازش ناکام بنائیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پارلیمانی نظام جمہوریت، قومی و صوبائی اسمبلیاں اور 1973  کا آئین وہ نظام ہے جس پر مستحکم پاکستان کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ محض مذموم سیاسی مقاصد کیلئے اگر ہم نے ایک مرتبہ ان کے حملے کو کامیاب ہونے دیا تو پھر بار بار یہ عمل دہرایا جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان نیازی کا پارلیمانی جمہوری نظام پر اعتماد کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے، یہ حصول اقتدار کیلئے کسی بھی غیر آئینی، غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز نہیں آئے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار کرنے کی عمران نیازی کی ہر مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.