بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خاوند کے دوسری شادی کے مذاق پر بیوی نے خودکشی کرلی

سیالکوٹ میں خاوند کا بیوی کو دوسری شادی کا مذاق مہنگا پڑگیا، بیوی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، سات سال قبل دونوں کی پسند کی شادی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق واقع سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں پیش آیا جہاں دبئی میں مقیم محمد رمضان نامی شخص نے اپنی بیوی کو فون کرکے مذاق میں بتایا کہ اس نے دوسری شادی کرلی ہے جس کے بعد 30 سالہ فوزیہ نے اپنے خاوند کو ویڈیو پیغام بھیجا کہ اگر اس نے سچ نہ بتایا تو اس کے پاس 10 منٹ ہیں اور وہ اپنی جان دے دے گی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوزیہ نے پہلے چھری دکھائی پھر ٹوکا اور آخر میں پنکھے سے لٹکا پھندا۔

خاوند کے رابطہ نہ کرنے پر فوزیہ نے گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی فوزیہ تین بچوں کی ماں تھی۔

پولیس نے ساس اور سسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.