جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری کا رد عمل آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری نے ردعمل دے دیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا،  پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا،  ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا۔

خاور مانیکا نے کہا کہ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں۔

 خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنکی کو چودہ نومبر دو ہزار سترہ کو طلاق دی، اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی پنکی نے عمران خان سے شادی کرلی۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے خاور مانیکا کو بد دیانت انسان کہہ دیا، انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا بد دیانت اور کرپٹ کسٹم آفیسر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.