پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو آج سینئر سول جج اوکاڑہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک تصور نے بتایا ہے کہ خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خاور مانیکا نے سینئر سول جج کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیے جانے کے حکم کو بھی چیلنج کیا تھا۔
اس پٹیشن میں بھی خاور مانیکا کی آج ایڈیشنل سیشن جج نعیم شوکت کی عدالت میں پیشی ہے۔
واضح رہے کہ خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر نا جائز تعمیرات کے الزام میں 25 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق خاور مانیکا پر قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کرنے کا الزام ہے۔
Comments are closed.