جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں 10 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تھما نہیں، خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں 10 فلسطینی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہ ہونے والے  گھر کے ملبے میں دبے متعدد افراد ابھی لاپتہ ہیں، رفح شہر منتقل ہونے والے غزہ کے بے گھرافراد کیلئے مایوس کن حالات ہیں، رہائشی علاقوں میں بمباری سے کل سے اب تک 150 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ایک روز پہلے جنرل غادی ایزینکوت کا بیٹا بھی حماس سے لڑائی میں مارا گیا تھا۔

تقریباً 30 فضائی حملوں سے رفح کو خان ​​یونس اور غزہ پٹی کے باقی حصوں سے ملانے والی دو اہم سڑکیں تباہ کردی گئیں۔ 

خان یونس سے رفح نقل مکانی کرنے والوں کےلیے مشکلات بڑھ گئیں، تشویش بڑھ رہی ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائی رفح شہر تک پھیل رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتالوں اور ایمبولنسوں پر بھی حملے جاری ہیں، جس میں 2 طبی ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکٹر رفعت عربی اور انگریزی کی کئی کتابوں کے مصنف تھے جن کے متعدد عالمی جرائد میں مضامین شائع ہوتے تھے،

اقوام متحدہ کا کہنا ہے اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ سے مصر دھکیلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، یہی صورتحال رہی تو یہ دوسرا نکبا ہوگا، غزہ کی سر زمین فلسطینیوں کی نہیں رہے گی۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ مزید 2 ماہ تک جاری رہ سکتی ہے، اس دوران باقی قیدیوں کی رہائی کیلئے نئے معاہدوں کی کوشش بھی کی جائے گی۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہداء کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.