ضلع مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں 16 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس حکام نے نازیبا ویڈیو بناکر لڑکے کو بلیک میل کرنے والے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ تھانہ خان گڑھ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں 5 ماہ بعد درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد 6 میں سے 2 ملزمان ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔
پولیس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے 6 اگست کو معاملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
لڑکے کے ورثا کے مطابق درخواست کے باوجود پولیس قتل کا مقدمہ درج نہیں کررہی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکے کی ہلاکت کے حوالے فارنزک رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.