خان پور میں ماسک استعمال نہ کرنے پر پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری طرف کمشنر حیدرآباد ریجن نے بھی ہائی وے پر بنے تمام ہوٹلز بندکروانے کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 شوروم بھی سیل کردیئے گئے ہیں۔
حیدرآباد میں بھی کمشنر حیدر آباد ریجن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
کمشنر عباس بلوچ نے کہا کہ تمام افسران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں بیڈز بھرچکے ہیں، صورتحال خطرناک ہوئی تو پرائیویٹ اسپتالوں کا آپشن موجود ہے۔
کمشنر نے کہا کہ ہائی ویز کے تمام ہوٹلز تاحکم ثانی بند کروائے جائیں، جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.