ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

خان صاحب! ہم نے جبری شمولیت بھی دیکھی ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب! ہم نے جبری شمولیت بھی دیکھی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ’جبری علیحدگیاں‘ ہورہی ہیں، خان صاحب! ہم نے جبری شمولیت بھی دیکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے پی ٹی آئی رہنما پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں، کیا اس سے زیادہ اسپیڈ میں پی ٹی آئی میں لائے نہیں گئے تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ خان صاحب! آپ کو مصنوعی سیاست کے ذریعے لیڈر بنانے کی جو کوشش کی گئی اسے قوم بھولی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو دباؤ میں لاکر اور جہاز بھر بھر کر پی ٹی آئی میں شامل کرایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.