پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب کے مہنگائی کے سونامی میں عوام ڈوب گئے ہیں۔
گھوٹکی میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ احساس، احساس کہنے والوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مہنگائی کے سونامی میں عوام ڈوب گئے ہیں، یہ کوئی نیا پروگرام شروع نہیں کرسکے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ 50 لاکھ گھر بنائیں گے، کیا پورے سندھ میں آپ کو ایک گھر بھی نظر آیا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس ایسی سوچ ہی نہیں ہے کہ جس سے عوامی پروگرام لا سکیں، صرف پیپلز پارٹی کی نقل کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہ اسلام کے نام پر عورتوں کے حقوق سلب کرنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.