وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب عوام کو بتائیں کہ کیا سازش ہونے جا رہی ہے؟
قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے گزارش ہے کہ اپنے طریقہ کار پر نظر ڈالیں، خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ اب ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوگی، خان صاحب کو چاہیے کہ کوئی اطلاع ہو تو وہ ہمیں دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا تو کوئی وزیرِ اعلیٰ مہم نہیں چلا رہا، حکومتِ وقت کے خلاف ایک الزام لگتا ہے اور اسے بار بار دہرایا جاتا ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے ان کی حکومت ہٹانے کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا تھا، وہ بھی کریں، تمام وعدوں سے یوٹرن لیا، نہ نوکریاں ملیں نہ گھر بنے، پاکستان اس وقت کسی تصادم کو افورڈ نہیں کرسکتا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم کبھی بھی اداروں کے خلاف ایسا رویہ اختیار نہیں کرتے۔
قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے سازشی بیانیے پر عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے دیے گئے تفصیلی فیصلے پر کہنا تھا کہ عدالت نے کہا ہے کہ یہ سازش کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
Comments are closed.