خانیوال کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 افسران جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ڈائریکٹر نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس جاں بحق ہوئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت دونوں سی ٹی ڈی افسران ہوٹل پر کھانا کھانے پہنچے تھے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) جنوبی پنجاب شہزاد سلطان نے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔
اے آئی جی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہوٹل کی پارکنگ میں پیش آیا، ایک انسپکٹر نے بھاگ کر جان بچائی۔
Comments are closed.