منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

خانیوال دہشتگردی واقعہ: ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئیں

خانیوال میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے دو افسران کے قتل میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ 

ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں جو پاکستان کی تمام چیک پوسٹوں کو فراہم کردی گئی ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ملوث حملہ آواروں کے نام عمر خان اور اسداللّٰہ خان ہیں۔

واضح رہے کہ خانیوال دہشت گردی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آور خانیوال چک نمبر 32/3910 آر کا رہائشی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.