بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خانیوال: تشدد سے شہری قتل کیس، 15 ملزمان شناخت کے بعد گرفتار

پنجاب پولیس نے خانیوال میں شہری پر تشدد کر کے ہلاک کرنے کے کیس میں 15 ملزمان کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں یعقوب، کاشف، ریاض، ثقلین، شان، آصف، ندیم، قیصر نذیر، عبد الغنی، اسلم، عامر، اعجاز، محبوب الرحمان، بلال، علی شیر شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے مطابق ملزمان نے اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری اسلم پر تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کا مقدمہ درج کیا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، پولیس نے ابھی تک 85 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سارے آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.