جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

خانہ کعبہ کا حج کے دوران خلا سے ایک خوبصورت منظر

متحدہ عرب امارات کے خلاباز نےحج کے دوران خلا سے خانہ کعبہ کی ایک حیرت انگیز تصویر شیئر کردی۔

ایک اماراتی خلاباز نےحج کے دوران خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جوکہ  انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

خلاباز سلطان النیادی نے مقدس شہر مکہ کی ایک تصویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرکے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے تمام عازمینِ حج کو خراج تحسین پیش کیا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’آج یوم عرفات ہے جوکہ حج کے دوران ایک اہم دن ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایمان کا تعلق صرف یقین سے نہیں ہے، بلکہ عمل اور عکاسی سے بھی ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’اللّٰہ کرے کہ یہ دن  ہم سب کو ہمدردی، عاجزی اور اتحاد کے لیے کوشش کرنے کی ترغیب دے‘۔

واضح رہے کہ اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینےذوالحج میں ہر سال بڑی تعداد میں خوش نصیب مسلمان مکہ مکرمہ جاکر حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں اور اس کے بعد دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحی مناتے ہیں، اس عید کے موقع پر تمام مسلمان اللّٰہ کے نام پر جانور قربان کرتے ہیں۔

حج اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے جس کی ادائیگی ہر ایسے بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے جوکہ خاندان کے دیگر افراد کو کوئی تکلیف دیے بغیر مکہ اور مدینہ تک کا سفر کرنے کی استطاعت رکھتا ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.