خانپور کے علاقے فضل ٹاؤن میں ملزمان نے نوجوان پر تشدد کر کے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان فرار ہوگئے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس واقعے سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ تیزاب سے نوجوان شاکر علی کا آدھا چہرہ جھلس گیا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.