اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

خانپور سے اغواء دونوں بچے بہاولپور سے بازیاب

رحیم یار خان کے علاقے خانپور سے اغواء ہونے والے دونوں بچوں کو بہاولپور سے بازیاب کروا لیا گیا۔

اسکول جاتے 7 اور 11 سال کے بچوں کو جمعہ کے روز اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث 2 خواتین اور ایک قریبی رشتہ دار سمیت 4 اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے بچوں کو بازیاب کرانے والی ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

رحیم یار خان میں نامعلوم ملزمان نے 2 بچوں کو اغواء کر لیا، دونوں بچوں کے والد ٹی ایچ کیو اسپتال خان پور کے سابق ایم ایس ہیں۔

دوسری جانب آج سے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع ہوگا، پہلی بار سندھ پولیس بھی پنجاب پولیس کے ساتھ ڈاکوؤں کا صفایا کرے گی۔

واضح رہے کہ خان پور میں ملزمان نے بچوں کو اس وقت اغواء کیا جب دونوں بچے گاڑی پر ڈرائیور کے ساتھ اسکول جارہے تھے۔

دونوں بچوں کے والد ٹی ایچ کیو اسپتال خان پور کے سابق ایم ایس ڈاکٹر حسن محمود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.