مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا ہے کہ خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو۔
مونس الہٰی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سالک حسین نے کہا کہ کیا آپ نے میڈیا رپورٹنگ کا پیشہ بھی اختیار کیا ہے؟ اگر نہیں تو خبر کی تصدیق کرلو۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بارے میں تب معلوم ہوا جب کسی نے یہ ٹوئٹ مجھے بھیجی۔ خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو۔
سالک حسین نے مزید کہا کہ عوام حقیقت جانتی ہے۔ مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں، ان کی ویڈیوز دیکھ کر دل رنجیدہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے امیدوار کا جانا ضروری نہیں، آپ کے پاس وکلا کی فوج موجود ہے انہیں بھیج دیا ہوتا۔
چوہدری سالک حسین نے یہ بھی کہا کہ برائے مہربانی گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے، پورا پاکستان یہ تماشا دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چلو شکر ہے آپ نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ یہ ہمارا بھی آبائی گھر ہے، وہاں ہمارے آنے پر جو کمروں کو تالے لگ جاتے ہیں انہیں بھی کھلوا دو۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ آپ تو خود کہتے تھے سیاست اپنی اپنی، سیاست کرو ذاتی عناد اور بےبنیاد الزامات مت لگاؤ۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو صبر دے اور پرویز الہٰی کی مشکلات میں کمی آئے۔
Comments are closed.