جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خاندانی جماعتوں نے پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا: لیاقت بلوچ

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ خاندانی جماعتوں نے پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا۔

لاہور میں این اے 128 میں ترازو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کی حکومتوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے عوام کو مہنگائی میں دھکیلا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمے دار ہیں۔

لیاقت بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کو ترازو کی جیت ہو گی، جماعتِ اسلامی کا فلاحی منشور عوام کے مسائل کا حل ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.